چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاوّل کل ہوگی

 کراچی: مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظرنہیں آیا لہذا یکم جمادی الاول 1442ھ جمعرات 17 دسمبر2020 کو ہوگی۔ 

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفترمحکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا یا غبار آلود۔

پاکستان بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے تمام مراکزسے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ موصول ہوئی۔

 

The post چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الاوّل کل ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gRpzjL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...