پی این ایس تبوک کی پاک بحری بیڑے میں شمولیت

 کراچی: پی این ایس تبوک کو بحری بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان بحریہ کیلیے تعمیر کردہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کارویٹ پی این ایس تبوک کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے اس موقع پر خطاب میں کہا جدید کارویٹ کی شمولیت سے خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انھوں نے خطے کی تیزی سے بدلتی جیو اسٹریٹجک صورتحال اورمیری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں مضبوط بحری فوج کی اہمیت اجاگر کی۔ انھوں نے بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کشمیری عوام کی مثالی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ نے دو یرموک کلاس کارویٹس کے حصول کے لئے معاہدہ 2017ء میں طے کیا تھا۔اس سلسلے کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک جولائی میں شامل کیا گیا۔

The post پی این ایس تبوک کی پاک بحری بیڑے میں شمولیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37qXehg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...