کراچی میں غربی و کیماڑی میں 2 ہفتے کیلیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

 کراچی: ڈپٹی کمشنرز نے کورونا کیسز میں اضافے پرکراچی کے ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں بھی دو ہفتوں کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جب کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ آج رات  12 بجے سے 31دسمبر شام سات بجے تک ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع غربی میں لاک ڈاؤن منگھو پیر اور اورنگی کے مختلف علاقوں بکرا پیری،سیکٹر بی فورٹین ،گلشن معمار اور کے ڈی اے سیکٹر 6 میں نافذ ہوگا،اورنگی ٹاؤن کے علاقے سلیم آباد سیکٹر گیارہ اور شاہ ولی اللہ نگر بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہو گاجبکہ کیماڑی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں ضلع کیماڑی کے سب ڈویژن بلدیہ، کیماڑی اور سائٹ کے مختلف علاقوں میں نافذ ہوگا۔

لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ گلیاں، علاقے اور گھر سیل رہیں گے، متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پابندی اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروسزکوان علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سماجی تقریبات،تجارتی سرگرمیوں،غیرمتعلقہ افراد پرپابندی عائد ہو گی،کریانہ،بنیادی ضروریات، میڈیکل اسٹورزمخصوص اوقات میں کھلے رہیں گے،اس کے علاوہ تمام دیگر کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

The post کراچی میں غربی و کیماڑی میں 2 ہفتے کیلیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37uZiVG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...