پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اورمیڈیکل کی طالبہ کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر گرلز میڈیکل کالج کی سال اول کی طالبہ ثنا ریاض کورونا سے جاں بحق ہوگئی۔ متاثرہ طالبہ کو کورونا کے باعث حیات اباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال پشاورمیں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کورونا آئی سی یومیں وینٹیلیڑ پرزیرعلاج تھیں. تاہم حالت تشویشناک ہونے پروہ جانبرنہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جا ملی ہے۔
اس سے قبل خیبر میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کے طالب علم عدنان حلیم بھی کورونا سے وفات پاچکے ہیں۔
The post خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اورمیڈیکل کی طالبہ کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pk2fOR
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box