چرس کی بڑی مقدار ٹنڈو آدم سے حیدر آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس حیدرآباد نے موصولہ خفیہ اطلاع پر چرس کی ایک بڑی مقدار ٹنڈوآدم سے حیدرآبادمنتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

خفیہ اطلاع پر کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ٹنڈوآدم سے حیدرآباد جانے والی مال بردار اور مسافر بسوں کی نگرانی سخت کردی اس دوران گزشتہ شب ہالہ ناکہ شہید بینظیر فلائی اوور کے قریب سے گزرنے والے جب ایک ہائی ایس کو روکنے کی کوشش کی گئی تو وین کے ڈرائیور نے کچھ فاصلہ آگے اندھیرے میں گاڑی روک کرراہ فرار اختیارکیا۔

چھاپہ مار ٹیم نے جب وین میں رکھے امرود کی پیٹیوں کی ایگزامنیشن کی تو ایک ایک کلوگرام چرس کے 32پیکٹس امرود کی پیٹیوں سے برآمد ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والی 32کلوگرام چرس کی مالیت 32لاکھ روپے ہے۔

 

The post چرس کی بڑی مقدار ٹنڈو آدم سے حیدر آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Jeg9CB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...