کراچی: کورونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظرپاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
پی آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں آج 21 دسمبر کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ان پروازوں میں پی کے 9739، اور 9760، ملتان جدہ لاہورمنسوخ کردی گئی۔ پی آئی اے کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہوردمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی کے درمیان بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،اسی طرح لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی عرب میں تمام بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل
اس حوالے سے جنرل مینجرپبلک افیئر پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ جب تک پروازوں کے اجازت نامہ دوبارہ سے جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پروازیں منسوخ رہیں گی، اورتمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی مختلف پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا لہذا تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں اورکسی بھی رہنمائی یا معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سینٹر 111 786 786 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں۔
The post نیا کورونا وائرس؛ پاکستان سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37C0y9l
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box