سندھ اور بلوچستان میں اسمبلیوں کی خلای نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

 اسلام آباد: سندھ اور بلوچستان کی خالی نشستوں پر ضمی انتخابات کا شیڈول جاری ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پی ایس 43 سانگھڑ ،پی ایس 88 ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 میں ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 23 دسمبر سے 28 دسمبر تک حاصل کر سکیں گے، اور ان کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 4 جنوری تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو ایپلٹ ٹریبونل میں 8 جنوری تک چیلنج کر سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی، جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 17 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

 

The post سندھ اور بلوچستان میں اسمبلیوں کی خلای نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pch4CV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...