وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل کی کورونا سے صحت یابی کے لیے دعا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی کوویڈ 19 سے جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

مولانا طارق جمیل کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور طبیعت کی خرابی پر انہیں کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

طارق جمیل نے ٹوئٹ کے ذریعے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور تصدیق کی کہ وہ کورونا وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان کی گزشتہ کچھ روز سے طبیعت ناساز تھی اور انہوں نے تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

The post وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل کی کورونا سے صحت یابی کے لیے دعا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qT9KOi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...