اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اس وقت وراثت کی جنگ اور کرپشن کے بچاؤ کے سوا کچھ نہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں شہزاد اکبر نے کہا کہ لاہوریوں نے بلا شبہ (ن) لیگ کی موروثی سیاست اور جھوٹے بیانیے کو دفن کردیا، (ن) لیگ اس وقت وراثت کی جنگ اور کرپشن کے بچاؤ کے سوا کچھ نہیں، افسوس اس بات کا ہے کہ اس عمل میں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالا گیا۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ (ن) لیگ کے لیے مفت مشورہ ہے، (ن) لیگ کے تمام پارلیمانی اراکین کو چاہیے کہ وہ اپنے استعفے اپنے لندن والے قائد کو بجھوائیں اور پھر میاں صاحب جنوری میں خود آکر استعفے اسپیکر کو پیش کریں، اس سے کم بات پر انقلاب نہیں آئے گا۔
The post (ن) لیگ وراثت کی جنگ اور کرپشن کے بچاؤ کے سوا کچھ نہیں ، شہزاد اکبر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/349rXgQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box