پی ڈی ایم کو لاہور جلسے کی اجازت نہ دینے کی منظوری

 لاہور:  پی ڈی ایم کے  لاہورجلسہ کا معاملہ، صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور جلسے کا معاملہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی، محکمہ داخلہ کے اجلاسوں کے بعد صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی میں رکھا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، مینار پاکستان کو جانے والے راستے بند نہیں کئے جائیں گے، اگر بہت ضروری ہوں تو صرف دو مقامات پر کنٹینر کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اجلاس میں ڈی آئی سی میٹنگ کے منٹس پیش کئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کسی صورت اجازت نہیں دے سکتی ، جو غلطی کرے گا ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں کریں گے۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسہ کی اجازت نہیں ، قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی ، جو جلسے اور ریلیوں کے شرکاء کو سہولیات دیں گے ان کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیدیا۔

The post پی ڈی ایم کو لاہور جلسے کی اجازت نہ دینے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3noknpW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...