وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپرسب کو ’اَن فالو‘ کردیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹرپرسب کو ’اَن فالو‘ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان خاصے فعال ہیں اوراپوزیشن سے متعلق بیانات سمیت ملکی ترقی پر کچھ نہ کچھ ٹوئٹ کرتے رہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سماجی رابطی کی ویب سائٹ پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو فالو کرتے تھے تاہم ایک دم انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے سب کو ’اَن فالو‘ کر دیا ہے۔ جب کہ ان کے فالوورزکی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ ہے۔

اگردوسرے ملکی سربراہان کے اکاؤنٹس پرنظرڈالی جائے توامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ 39 افراد کو، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو 942، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 2346 افراد کوٹوئٹرپرفالو کرتے ہیں۔

The post وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرپرسب کو ’اَن فالو‘ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gpdn9Z

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...