لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے۔
لاہور میں اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قانون اور آئین کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں، لوگ مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت سے تنگ آئے ہوئے ہیں، لوگ پی ڈی ایم میں اور نواز شریف میں اپنی نجات دیکھ رہے ہیں،
مریم نواز نے کہا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ ایک جلسے کی وجہ سے 3،3 ہزار افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہو، انہوں نے ہم پر اتنی ایف آئی آرز قائم کر دی ہیں کہ اب ہمیں کسی ایف آئی آر کو خوف ہی نہیں ہے۔ میری گرفتاری کی صورت میں اس تحریک کی قیادت عوام کریں گے۔
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ آج کا اجلاس بہت اہم ہے، یہ عوام کو مشکلات سے نکالنے اور انہیں ریلیف دلانے کی تحریک ہے، جو اب اس حکومت کو گھر بھیج کے ہی دم لے گی۔ پی ڈی ایم میں استعفوں سمیت بہت سے چیزیں زیرغور ہیں اور کئی پر حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔
The post لاہور کے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33T2M1S
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box