امجد صابری قتل کیس کے ملزمان عدم شواہد کی بنا پر قتل کے چار مقدمات میں بری

 کراچی: عدالت نے امجد صابری سمیت 5 شہریوں کے قتل کے مقدمے میں ملوث مجرم اسحاق عرف بوبی اور مجرم عاصم کیپری کو عدم شواہد کی بنیاد پر قتل کے 4 مقدمات میں بری کرتے ہوئے مفرور 3 ٹارگٹ کلرز کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 نے ڈاکٹر سمیت 5 شہریوں کے قتل کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا جس میں پراسیکیوشن ایک بار پھر امجد صابری قتل کیس میں سزا پانے والے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز پر جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی۔

عدالت نے ڈاکٹر سمیت 5 شہریوں کے قتل کے مقدمے میں مجرم اسحاق عرف بوبی اور مجرم عاصم کیپری کو عدم شواہد کی بنیاد پر قتل کے 4 مقدمات میں بری کرتے ہوئے مفرور 3 ٹارگٹ کلرز کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

بری کیے جانے والے مقدمات میں تیموریہ امام بارگاہ حملہ اور یوسف پلازا میں کلینک پر حملہ شامل ہیں۔ ان میں سمن آباد میں مشتاق احمد کو قتل کرنے اور تھانہ یوسف پلازا میں اعوان نواز کو قتل کرنے کا مقدمہ بھی شامل ہے۔

عدالت نے مقدمات میں مفرور 3 ٹارگٹ کلرز کے تاحیات وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے۔ مفرور ملزمان میں حماد عرف چیتا، ملن عرف ٹوپی والا اور ہاشم عرف گڈو عبدالمجید شامل ہیں۔

The post امجد صابری قتل کیس کے ملزمان عدم شواہد کی بنا پر قتل کے چار مقدمات میں بری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38tFp0d

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...