نعیم بخاری کی چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تقرری کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو کچھ عرصے قبل چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک مقرر کیا گیا تاہم ان کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دینے کے لیے ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ہوئی تھی جو سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل اس درخواست کی سماعت کریں گے۔ یہ درخواست ارسلان فرخ نامی شہری نے وکیل شکیل عباسی کے ذریعے دائر کی تھی۔

درخواست میں شہری نے موقف اختیار کیا تھا کہ نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کے متعدد حکم ناموں کی خلاف ورزی ہے، عدالت ان کی تقرری خلاف قانون قرار دیتے ہوئے عہدے سے برطرف کرنے کا حکم دے۔

The post نعیم بخاری کی چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38zh8FY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...