الیکشن کمیشن کا زیرالتوا ضمنی انتخابات کروانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 8 قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کافیصلہ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے  صوبائی حکومتوں کو انتخابات کے انعقاد کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور آٹھ حلقوں میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کافیصلہ کیاگیا ۔ملک بھر کے آٹھ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ضمنی انتخابات این سی اوسی کی ہدایت پر التوا کاشکارتھے۔واضح رہے کہ اس وقت ملک میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلیوں کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات زیر التوا ہیں۔

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ایک ایک قومی اسمبلی اور ایک ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی ایک اور سندھ اسمبلی کی 3 نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہونا ہیں۔

The post الیکشن کمیشن کا زیرالتوا ضمنی انتخابات کروانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2K3TkCd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...