اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے نواز شریف کو تعزیتی خط لکھا ہے جس میں ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط میں کہا ہے کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، 2015ء میں مختصر دورے میں آپ کی والدہ سے ملا تھا، آپ کی والدہ کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔
بھارتی ہائی کمشنر نے 11 دسمبر کو یہ تعزیتی خط مریم نواز کو بھجوایا، بھارتی ہائی کمشنر نے مریم نواز کو تعزیتی خط نواز شریف تک پہنچانے کی درخواست تھی۔
The post نریندر مودی کا نواز شریف کو خط، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37plLDj
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box