کراچی: سرجانی ٹاؤن پولیس نے بچے سے بدفعلی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن سرجانی میں اریب نامی ملزم نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کی تھی، بچہ گھر سے اپنے ہم عمروں کے ساتھ کھیلنے کی غرض سے نکلا تھا لیکن ملزم بچے کو بہلا پھسلا کر ویران مقام پر لے گیا اور بدفعلی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی، بچہ روتا ہوا گھر پہنچا اور اہل خانہ کو تمام تر واقعے سے آگاہ کردیا۔
متاثرہ بچے کے اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اریب کو گرفتار کرلیا ملزم علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن بروقت کارروائی کی بدولت قانون کی گرفت میں آگیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
The post پولیس نے بچے سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3arz5c7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box