ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز ہی کو لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا

 لاہور:  

برطانوی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز براہ راست 150 ملکی و غیر ملکی مسافروں کو لے کر علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچ گئی تاہم پرواز کو لینڈنگ کے دوران مشکلات کا سامنا رہا۔

برطانوی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک نے پاکستان میں باقاعدہ پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، اس سلسلے میں پہلی پرواز لندن سے براہ راست لاہور پہنچی جس کا استقبال برطانوی سفارتخانے کے عملے نے کیا۔ پرواز میں 150 ملکی و غیر ملکی مسافر سوار تھے۔

دوسری جانب ورجن اٹلانٹک کے طیارے کو علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کلئر نہ ہونے کی وجہ سے لینڈنگ میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رن وے کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے طیارہ کافی وقت پر لاہور کی جٖاؤں میں پرواز کرتا رہا۔

The post ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز ہی کو لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37YRN8d

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...