اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ لاہور جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے لیکن حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو محمود خان اچکزئی جیسے کئی بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا، یہ علیحدہ بات ہے کہ ڈھٹائی کی وجہ سے نہ ڈوبتے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کل کے جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے، حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کیا تھا، حکومت کا موقف ہے کہ جلسہ مکمل طور پر ناکام ہوگیا جب کہ اپوزیشن نے اسے ریکارڈ توڑ قرار دیا ہے۔
The post فواد چوہدری کا حکومت کو اپوزیشن سے مذاکرات کا آغاز کرنے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34cyxmF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box