اسلام آباد کے لیے الگ اسمبلی بنانا پڑے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 دسمبر کو میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کے امیدواروں نے الیکشن روکنے کی استدعا کردی۔

ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئرز کو میئر کے لیے نااہل کرکے امتیازی سلوک کیا۔ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک سال سے یونین کونسل کا انتخاب روکا ہوا ہے ایسے میں میئر کا الیکشن کیسے ہوسکتا ہے؟۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں نقائص ہیں عدالت اب کیسے پورا کرے؟ اس شہر میں سب سےزیادہ طاقتور لوگ ہیں لیکن شہر نظرانداز ہے، وفاقی دارالحکومت کے لیے کوئی نیا ماڈل لانا پڑے گا اور الگ اسمبلی بنانا پڑے گی، چیف کمشنر اسلام آباد شہر چلاتے ہیں اور ساتھ انہیں تین عہدے بھی دے دیے، شہر کی تباہی میں سی ڈی اے نے بھی اپنا کردار ادا کیا، کئی سالوں بعد اب اسلام آباد میں کچھ صفائی شروع ہوئی، شہر کے پوش سیکٹرز کا بھی برا حال ہے۔

The post اسلام آباد کے لیے الگ اسمبلی بنانا پڑے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38iGGHx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...