پشاور: کالعدم تنظیم لشکراسلام کے اہم کمانڈرسمیت چاردہشت گردوں کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔
خیبرپختونخواہ میں تھانہ حدودباڑہ کے علاقے سپاہ میں سیکورٹی فورسزاورپولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرذاکرآفریدی سمیت چاردہشت گرفتارکرلیے گئے جن کا تعلق لشکراسلام سے ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے تین خودکش جیکٹ اور6 دیسی ساختہ بم بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب زیرحراست دہشت گردوں کی نشان دہی پرپشاورکے علاقے بڈھ بیرمیں بھی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 8 سہولت کاروں کوبھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتار 12 دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے 25 دسمبر کو پشاورمیں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
The post کالعدم تنظیم لشکراسلام کے اہم کمانڈرسمیت چاردہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KeLrK8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box