باپ نے بیٹے کا شناختی کارڈ بلاک کروا دیا، بیٹے کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

 اسلام آباد: ہائی کورٹ میں ایک شخص نے اپنے ہی باپ اور نادرا چیئرمین کے خلاف درخواست دائر کرادی ہے۔

حسن طارق بٹ نامی شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرائی گئی درخواست میں وفاق، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور چیئرمین نادرا کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ نیشنل بینک کے سابق چیف پروٹوکول ریجنل ہیڈ کوارٹر طارق سعید کا حقیقی بیٹا ہے، طارق سعید بٹ اسے بیٹا ماننے سے انکاری ہیں، میرے والد طارق سعید نے میری سوتیلی ماں کے دباؤ پر میرا شناختی کارڈ بھی بلاک کرادیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نادرا کو شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا جائے، بغیر وجہ بتائے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا کے متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کی جائے اور متعلقہ حکام کو ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی بھی ہدایت دی جائے۔

The post باپ نے بیٹے کا شناختی کارڈ بلاک کروا دیا، بیٹے کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lL49px

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...