پنجاب کے سرکاری اساتذہ کا بنی گالا میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

 اسلام آباد: پنجاب کے سرکاری اساتذہ نے بنی گالا میں مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پنجاب کے سرکاری اساتذہ نے ڈی سی راولپنڈی سے مذاکرات کے بعد بنی گالا میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سیکنڈری اسکول ٹیچرز کے چیئرمین کی کور کمیٹی قاسم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ روز مذاکرات میں مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈی سی اسلام آباد ثالث بنے اور اس یقین دہانی پر ہم دھرنے کو ملتوی کر رہے ہیں، اگر مطالبات منظور نہیں ہوئےتو ایک دن کے نوٹس پر دوبارہ بنی گالہ میں احتجاج کریں گے۔

گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع سے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹ اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں بنی گالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا تھا۔ اس دوران پولیس نے اساتذہ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی تھی۔ ان کا موقف تھا کہ حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 14 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس کے باوجود اس حوالے سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

The post پنجاب کے سرکاری اساتذہ کا بنی گالا میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hg2dot

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...