کراچی: چورکو خاتون سے فون پر دوستی مہنگی پڑگئی ٹیپو سلطان تھانے کی خاتون ایس ایچ او شرافت خان نے مہارت کے ساتھ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان تھانے کی خاتون ایس ایچ او شرافت خان نے مختلف ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم سے فون پر دوستی کی اور ملاقات کے لیے جگہ مقرر کی۔ پولیس کے مطابق ملزم ملنے آیا تو ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ اسے گرفتار کرکے چوری کا سامان بر آمد کرلیا گیا۔
ملزم یاسین کے قبضے سے دولاکھ سے زائدمالیت کے زیورات، نقدرقم اورموبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم نے 15 روزقبل تمیس خان نامی شہری کے گھرچوری کی واردات کی تھی۔
The post کراچی؛ خاتون ایس ایچ او نے کمال مہارت سے چور کو پکڑوادیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IRxSzx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box