اماراتی شاہی خاندان کیلئے 150 نایاب باز کے ایکسپورٹ پرمٹ جاری کرنے کیخلاف جواب طلب

 اسلام آباد: عدالت نے اماراتی شاہی خاندان کے لیے 150 نایاب باز کے ایکسپورٹ پرمٹ جاری کرنے کیخلاف جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے یو اے ای کے شاہی خاندان کے لیے نایاب نسل کے 150فالکن کے ایکسپورٹ پرمٹ جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سیکریٹری دفتر خارجہ، ڈپٹی چیف پروٹوکول دفتر خارجہ، سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں ہدایت کی کہ مطمئن کریں کس قانون کے تحت فالکنز کو یو اے ای بھیجنے کی اجازت دی۔

 

The post اماراتی شاہی خاندان کیلئے 150 نایاب باز کے ایکسپورٹ پرمٹ جاری کرنے کیخلاف جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oTR4Mw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...