کامونکی میں ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

گوجرانوالہ: کامونکی میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی ایس پی عامر ملک کی ہدایت پر پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا اور پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کرلیا۔

سٹی پولیس نے اے ایس آئی شاکر حسین کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی پر تشدد اور زیادتی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

The post کامونکی میں ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VELxgp

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...