نومبر کے دوران ملکی مہنگائی میں مزید اضافہ ، اعداد و شمار جاری

 اسلام آباد:  ملک میں نومبر2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ آٹھ پانچ (0.85)  فيصد مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد نومبر میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر8.35  فیصد ہو گئی۔    

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کےماہانہ اعداد وشمارپر مبنی رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح آٹھ اعشاريہ سات چھ فیصد رہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ(نومبر)کے دوران چکن 21.3 فی صد مہنگا ہوا ہے اورٹماٹر کی قيمت15.68 فی صد بڑھی جبکہ ایل پی جی کےنرخوں ميں10.31  فيصد اضافہ ريکارڈ کيا گيا۔ اس کے علاوہ  تیار شدہ گارمنٹس8.85 فیصد جبکہ آلو8.80 فیصد مہنگے ہوئے۔

اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ ماہ( نومبر)کے دوران ٹرانسپورٹ سروسز6.41 فیصد سستی ہوئیں جبکہ گندم کے آٹے کی قيمت ميں پانچ فیصد کمی  واقع ہوئی ہے علاوہ ازیں دالوں اوربجلی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

The post نومبر کے دوران ملکی مہنگائی میں مزید اضافہ ، اعداد و شمار جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Jzn35p

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...