اسلام آباد: صدر پاکستان نے سینیٹ کے الیکشن شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے لئے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی منظوری دیدی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پاکستان نے ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویز کی منظوری دے دی اور ریفرنس پر دستخط کر دیئے ہیں۔
وفاقی کابینہ اس معاملے پر 15 دسمبر کو سپریم کورٹ سے رائےلینے کی منظوری دے چکی ہے۔ وزیرِاعظم کی تجویز پر سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے عوامی اہمیت کے معاملے پر صدر نے سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔
ریفرنس میں آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں ریفرنس جلد دائر کیا جائے گا جس میں کہا گیا ہے کہ سینٹ میں خفیہ بیلیٹنگ سے ارکان کی خرید و فروخت میں کالا دھن استعمال ہوتا ہے، خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں، سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے، اور اس کے ذریعے سینٹ الیکشن میں شفافیت آئے گی، اہم آئینی نکتے پرسپریم کورٹ رائے دے۔
The post سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز؛ صدر نے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34zxZYc
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box