ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی سینئر سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے سینیئر بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا جس میں بتایا گیا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی افواج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت رواں سال اب تک جنگ بندی کی 3012 خلاف ورزیاں کرچکا ہے، رواں سال بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 28 افراد شہید اور 253 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 50سالہ خاتون شہید ہوگئی تھیں، جب کہ بھارتی فائرنگ سے ایک معصوم بچے اور خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ اس طرح کی بے وقوفانہ حرکتیں 2003 کے سیز فائرمعاہدے سمیت انسانی عظمت ووقار، بین الاقوامی انسانی حقوق و قوانین اور پیشہ وارنہ فوجی طرزعمل کے برعکس اور اس کی صریحا خلاف ورزی ہے، ایسے اقدامات سے بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سکتا۔

پاکستان نے تنبیہ کی کہ بھارت 2003 کے جنگ بندی سمجھوتے کا احترام کرے، معاہدے کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرائے اور کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھے، جب کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے پاکستان اور بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تفویض کردہ اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔

 

The post ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی سینئر سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KTpLD6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...