خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

 پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہری پور کے گائنی وارڈ کی سابق سربراہ ڈاکٹر عالیہ سرفراز کورونا سے جاں بحق ہوگئی ہیں۔

ڈاکٹر عالیہ سرفراز کو چند روز قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکیں۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے جان بحق ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

 

The post خیبر پختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JDsgcO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...