پی ٹی وی میں بھاری تنخواہیں لینے والے 8 افسر نوکری سے فارغ

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن نے بھاری بھر کام تنخواہوں پر کام کرنے والے 8افسران کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

ایکسپریس کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق افسران کو پی ٹی وی کے خسارے میں کمی کیلیے فارغ کیا گیا ہے جس کی منظوری وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے دی ہے۔

تحریری احکامات کے مطابق فارغ کیے گئے افسران میں15لاکھ تنخواہ وصول کرنے والے چیف آف مارکیٹنگ خاور اظہر، 9لاکھ50ہزار تنخواہ لینے والے تجزیہ نگار،برینڈ امبیسیڈر راشد لطیف، چیف ہیومن ریسورس آفیسر  محمد طاہر مشتاق، چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئر  قطرینہ حسین،چیف ٹیکنالوجی آفیسر ناصر نقوی،ایگزیکٹیو پروڈوسر خاور انور،ہیڈ آف سٹریٹج عاصم بیگ اورجی ایم سیکیورٹی کرنل ندیم شامل ہیں۔

 

The post پی ٹی وی میں بھاری تنخواہیں لینے والے 8 افسر نوکری سے فارغ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mVo1Y9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...