وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات؛ مختلف معاملات پر تحفظات کا اظہار

 اسلام آباد /  کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے اعلی سطح وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزیر امین الحق اور حیدر عباس رضوی شامل تھے جب کہ اس موقع پر وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات کے دوران ملک اور صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور کراچی پیکج سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے لاپتہ کارکن ، سیاسی دفاتر کی واپسی، کراچی پیکیج اور ترقیاتی کاموں میں تاخیر کا معاملہ اٹھا دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہماری اہم اتحادی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی لاپتہ کارکنان اور ایف آئی آر کے حوالے سے وزارت داخلہ معاملے کو دیکھ کر آئین و قانون کے تحت اپنا کردار ادا کرے جب کہ کراچی پیکج اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مشاورت میں ایم کیو ایم کو بھی شامل رکھا جائے گا۔

 

The post وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات؛ مختلف معاملات پر تحفظات کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ajYbda

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...