سندھ کے تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم

 کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر کے مدارس کو تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں تمام مدارس میں تدریسی عمل فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دینی مدارس بند نہیں کریں گے، وفاق المدارس

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

The post سندھ کے تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r7KrIc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...