آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، ایندھن سپلائی معطل

 اسلام آباد: آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کردی جس سے راولپنڈی اسلام آباد سمیت متعدد علاقوں کو پٹرول و ڈیزل کی سپلائی معطل ہوگی۔

آئل ٹینکرز کے اوقات کار میں ردوبدل کے خلاف آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ہڑتال کی ہے جس کے نتیجے میں پٹرول پمپس پر پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔

آل پاکستان آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انتظامیہ نے دن میں آئل ٹینکرز کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے جو قابل عمل نہیں، انتظامیہ سے مذاکرات بھی کیے اور سیکرٹری پٹرولیم کو خطوط بھی ارسال کیے لیکن کسی نے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی نہیں دکھائی، موجودہ اوقات کی پابندی میں آئل ٹینکرز پٹرول ڈیزل سپلائی نہیں کرسکتے، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کریں گے۔

ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ جڑواں شہروں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد ایئرپورٹ اور پاور پلانٹس کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی ہے، آئل ٹینکرز مالکان اور کنٹریکٹرز آج روات ٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے۔

The post آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، ایندھن سپلائی معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mmx8QH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...