اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، ایف بی آر نے اکتوبر 2020 تک منی لانڈرنگ کے 82 ارب 26 کروڑ روپے کے کیسز درج کیے ہیں۔
ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق منی لانڈرنگ کی بڑی کارروائیوں کے119کیسز کا اندارج کیا گیا ہے، کارروائیاں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی جانب کی گئی ہیں، دستاویز کے مطابق رواں برس منی لانڈرنگ کے کیسز سے 6ارب 22 کروڑ روپے ریکور کیے گئے ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 66 غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں اور 203 بینک اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت سے سیلز ٹیکس چوری کا ایک کیس پکڑا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق فیصل آباد، پشاور اور چکوال میں منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں، ملتان میں لاکھوں روپے کی ٹیکس چوری کے کیسوں میں دو پی وی سی مینوفیکچرز پکڑے گئے ہیں۔
The post 82 ارب 26 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے 119 مقدمات درج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ayY4dQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box