شیخ زید اسلامک سینٹر کے گیٹ پر کریکر حملہ، رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

 کراچی: شیخ زید اسلامک سینٹر کے گیٹ پر کریکر حملے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں شیخ زید اسلامک سینٹر کے گیٹ پر کریکر حملے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمی ہونے والوں میں شیخ زید اسلامک سینٹر کا سیکیورٹی گارڈ احمد دین اور قریب واقع مسجد کے موذن کا بیٹا عثمان بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کریکر حملے کے وقت شیخ زید اسلامک سینٹر کا گیٹ بند تھا جب کہ زخمی رینجرز اہلکار، سیکیورٹی گارڈ اور موذن کا بیٹا اندر کی جانب کھڑے تھے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے کریکر پھینکا گیا اور فرار ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ آس پاس کے علاقوں میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تلاش کے لیے چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

The post شیخ زید اسلامک سینٹر کے گیٹ پر کریکر حملہ، رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IR6fH1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...