پشاور چڑیا گھر میں 1 کروڑ روپے کا نایاب زرافہ مرگیا

پشاور کے چڑیا گھر میں ایک کروڑ روپے کے نایاب زرافے کی موت ہوگئی۔

قائم مقام ڈائریکٹر چڑیا گھر اشتیاق خان کے مطابق زرافے کی موت وائرل انفیکیشن کے باعث ہوئی۔

اشتیاق خان کا مزید کہنا ہے کہ زرافے کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی، اس کا مناسب علاج  بھی کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، تاہم باقی 2 زرافوں کا خیال رکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تینوں زرافے افریقہ سے 2018 میں پاکستان لائے گئے تھے۔ مرنے والے زرافے کی قیمت 1 کروڑ روپے تھی۔

The post پشاور چڑیا گھر میں 1 کروڑ روپے کا نایاب زرافہ مرگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WiNb7I

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...