کراچی: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کریں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماضی میں ایک دوسرے کی شدید مخالف رہنے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تعلقات ہر نئے روز مزید مستحکم ہوتے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں سیاسی تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا گڑھی خدا بخش جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت دی ہے۔ جس کا جواب بھی انتہائی مثبت دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ ترین قیادت 27 بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کرے گی، اس سلسلے میں مریم نواز 25 دسمبر کو کراچی پہنچیں گی، جہاں سے وہ لاڑکانہ روانہ ہوں گی۔
دوسری جانب نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے تصدیق کردی ہے کہ بے نظیر بھٹو کی برسی پرمریم نواز گڑھی خدابخش جائیں گی۔
The post مریم نواز کا 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کریں گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gJ1BXW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box