نجی بینک کی اے ٹی ایم کھول کر 18 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

 کراچی: کریم آباد کے قریب نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات ہوئی۔

کراچی میں شارع پاکستان پر بینک کی آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) کھول کر اس میں سے 18 لاکھ روپے نکال لیے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ یہ واردات تنہا ایک ملزم نے کی۔ وہ بینک کی اے ٹی ایم کھول کر اس میں سے 2 کیش ٹرے نکال کر ساتھ لے گیا۔

اے ٹی ایم کی 2 ٹرے میں 18 لاکھ روپے موجود تھے، ملزم نے تیسری ٹرے بھی کھولی لیکن اس میں صرف 5 ہزار روپے تھے تو اس نے وہ ٹرے دیکھ کر چھوڑ دی اور نہیں نکالی۔

ملزم نے صرف 5 سے 6 منٹ میں واردات مکمل کی لیکن بینک کا الارم نہیں بجا اور بینک انتظامیہ بے خبر رہی۔ انتظامیہ کے مطابق بینک میں کوئی سیکیورٹی گارڈ رات کے اوقات میں تعینات نہیں تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم کے مطابق نامعلوم ملزم نجی بینک کی اے ٹی ایم کی ٹرے نکال کر فرار ہوگیا۔ واردات صبح 4 سے 5 کے درمیان پیش آئی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post نجی بینک کی اے ٹی ایم کھول کر 18 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2K09RqQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...