لاہور: گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران خاتون کمپاؤنڈر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق کمپاؤنڈر کو کلینک بند کرکے گھر جاتے ہوئے 4 ڈاکوؤں نے روک لیا اور کھیتوں میں لے جاکر زبردستی ریپ کر دیا۔ ڈاکو 10 ہزار روپے،موبائل اور بالیاں بھی لوٹ کر لے گئے۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لیے بھیج دیا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
The post لاہور میں ڈکیتی کے دوران 20 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ggyRV2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box