اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارش سے جل تھل ہوگیا جبکہ گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔

کراچی میں سپرہائی وے پر مویشی منڈی میں بھی بارش ہوئی تو جانوروں کی خریداروں کےلیے آئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راول پنڈی میں نالہ لئی میں درمیانے درجے کاسیلاب آتے ہی رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

موسم کی خرابی کے باعث اسلام آبادسے کراچی آنیوالی 2پروازوں کا رخ موڈ دیا گیا۔ ایک پرواز کو نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جبکہ دوسری کو واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔

The post اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32ZkRLZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...