راولپنڈی میں بچے کے ساتھ زبردستی کی کوشش کرنے والا مدرسے کا مولوی گرفتار

راولپنڈی میں 11 سالہ بچے کے ساتھ زبردستی کی کوشش کرنے والے مدرسے کے مولوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

بچے کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ 11 سالہ بیٹا ایک سال سے مدرسے میں ناظرہ و حفظ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے جب کہ مدرسے کے مولوی ناصر نے بچے کو فون کر کے مدرسہ بلایا اور زبردستی کی کوشش کی۔

والد کی درخواست پر تھانہ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کے ساتھ زبردستی کی کوشش کرنے والے مدرسے کے مولوی کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گوجرخان کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ تعلیم کی آڑ میں بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

The post راولپنڈی میں بچے کے ساتھ زبردستی کی کوشش کرنے والا مدرسے کا مولوی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2D5wXby

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...