پٹرول کی قلت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پیٹرول کی قلت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پیٹرول کی قلت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پی آئی اے کے چارٹر لائسنس اور ایریل ورک کی تجدید کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں واپڈا چیئرمین و ارکان کی تقرریوں کیلئے قواعد وضوابط کا معاملہ موخر کردیا گیا جبکہ یونیورسل سروس فنڈ کمپنی کےسی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں نیوی کلب کی تعمیرغیر قانونی قرار، سیل کرنے کا حکم

کابینہ نے اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے تحفظ کا بل بھی منظور کرلیا اور ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وفاقی کابینہ نے نیوی سیلنگ کلب سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر غور کیا۔ اس حوالے سے یہ رائے سامنے آئی کہ اس معاملے پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے،  قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہوگا،  نیوی سیلنگ کلب سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے نیوی سیلنگ کلب کا معاملہ سی ڈی اے کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ سی ڈی اے قانون کے مطابق اس بارے میں فیصلہ کرے۔

The post پٹرول کی قلت کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30RkWPa

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...