گلشن معمار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

کراچی: گلشن معمار کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔

گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر یار محمد شہید ہوگیا،اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرتے ہوئے واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول پولیس افسر یار محمد گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا جو ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سائیکل پر سادہ لباس میں گھر جا رہا تھا کہ دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

شہید افسر 6 ماہ قبل ماڈل کالونی تھانے سے گلشن معمار تھانے میں تعینات ہوا تھا جبکہ وہ 7 بچوں کے باپ اور آبائی تعلق پنجاب سے تھا، سی ٹی ڈی پولیس تاحال پے در پے حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام دکھائی دیتی ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے شہید پولیس افسر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

 

The post گلشن معمار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33d4V8T

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...