کراچی میں صرف نالوں کی صفائی سے نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں۔

مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں مون سون کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، کمشنر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پر عمارتیں بن گئی ہیں، نالوں کے ساتھ تجاوزات ہیں، جس کے باعث بارش کا پانی نہیں نکلتا، صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں، لوکل باڈیز کے پاس ایک باقائدہ مکینزم ہونا چاہیئے، جب 30 ایم ایم بارش ہو تو کیا ایس او پی ہوگی اگر 40 ایم ایم بارش ہوگی تو کیا ایس او پی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں موسلا دھار بارش سے آدھا کراچی ڈوب گیا، بجلی غائب اور بدترین ٹریفک جام، 9 افراد جاں بحق

وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ بارش کے دوران میں سڑکوں پر تھا، اہم سڑکوں سے بارش کے رکتے ہی پانی کی نکاسی کردی گئی، کچھ جگہوں پر نالے چوک ہوئے جس سے کچھ مسائل ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شہر میں جن سڑکوں اور نالوں کے ڈیزائن درست نہیں انکو ٹھیک کریں، مجھے ان علاقوں کا تفصیلی پلان چاہئے جہاں گھروں میں پانی گیا ہے، مجھے شہر کی تمام 28 سب ڈویژنز کا پلان دیں، میں ہر سب ڈویژن پر وزیر یا مشیر کی ڈیوٹی لگاؤں گا، مجھے واٹر بورڈ، ایس ایس ڈبلیو ایم اے، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے بہترین انجنیئرز کی مشاورت سے پلان چاہیے۔

The post کراچی میں صرف نالوں کی صفائی سے نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P0UeOL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...