کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن کے ایمرجنسی ٹیلی فون نمبر 115 اور دیگر انفارمیشن بیورو کے تمام فون بند ہونے کی وجہ سے شہر میں ادارے کی ایمبولینس سروس معطل ہوگئی ہے۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق کراچی میں ادارے کا ایمرجنسی فون نمبر 115 اور دیگر انفارمیشن بیورو کے تمام فون بند ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے شہر میں ادارے کی ایمبولینس سروس معطل ہوگئی ہے۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق دن بھر ایدھی کے تمام فون نمبرز بند رہیں گے، اس لئے کراچی کے شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 02132331813 پر رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کو دنیا کی سب سے بڑی نجی فلاحی ایمبولنس سروس کا اعزاز حاصل ہے۔
The post ایمرجنسی ٹیلی فون نمبر 115 بند؛ کراچی میں ایدھی ایمبولینس سروس معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/306jV6M
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box