اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں کے بارے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں کے بارے میں کلیکسن کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گمنام ذرائع کی رپورٹ جعل سازی پر مشتمل ہے، پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول 3 لیبارٹری کے حوالے سے کوئی راز نہیں ہے، پاکستان حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے کنونشن (بی ٹی ڈبلیو سی) کے بارے میں معلومات دے رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سہولت کا مقصد بیماریوں سے پھیلنے والی تحقیقات سے متعلق تشخیصی اور حفاظتی نظام کی بہتری ہے، پاکستان اپنی بی ٹی ڈبلیو سی ذمہ داریوں کی سختی سے پابندی کرتا ہے تاہم رپورٹ کے ذریعے کورونا وبا کے پس منظر میں منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
The post چینی ووہان لیب کی پاکستان میں خفیہ کارروائیوں سے متعلق بھارتی رپورٹ مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30KIrcN
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box