اسکول کھولنے سے متعلق پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

 اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ اسکول کھولنے سے متعلق پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے اور اس میں عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے پرائیویٹ اسکول مالکان کی طرف اسکول کھولنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کورونا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے چند ماہ سے بند ہیں، اسکولز مالکان کو سخت مسائل کا سامنا ہے لیکن حکومت کو کوئی پرواہ نہیں، ہم نے پیرا اتھارٹی کو درخواست دی لیکن اس پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے عدالت مداخلت نہیں کرے گی، منتخب حکومت عوام کو جوابدہ ہے حالات دیکھ کر وہی فیصلہ کریں گے، صرف اسکول مالکان نہیں بچوں کی تعلیم کا بھی حرج ہو رہا ہے، یہ کہنا کہ یہ معاملہ حکومت کی نظر میں نہیں درست نہیں۔

چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ انفرادی طور پر نہیں بلکہ ایسوسی ایشن کے ذریعے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کریں،عدالت نےدرخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

The post اسکول کھولنے سے متعلق پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hKkitP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...