کورونا کی روک تھام؛ پنجاب حکومت کا مارکیٹیں 10 روز کیلیے بند کرنے کا فیصلہ

 لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لیے 10 روز کے لیے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مارکیٹیں آئندہ 10 دن بند رہیں گی۔

مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا اور پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے فیصلے کی منظوری دے دی جب کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان آج نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عید الاضحٰی پر سیر وسیاحت کے لیے دوسرے شہروں اور صوبوں میں جانے پر پابندی زیر غور ہے اور بکرا منڈیوں کے اوقات کار بھی محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

The post کورونا کی روک تھام؛ پنجاب حکومت کا مارکیٹیں 10 روز کیلیے بند کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32U6CrT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...