اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں اور کراچی والوں کوسندھ حکومت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال پربات چیت ہوئی جہاں کے شہری بارش کےباعث مشکلات کاشکارہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حالیہ بارش سے کراچی میں نکاسی آب کا نظام کا پول کھول گیا، کراچی کی صورتحال دیکھ کر لگتا ہے وہاں کوئی حکومت ہی نہیں، شہر قائد کا اربوں کھربوں روپےکابجٹ پتانہیں کہاں استعمال ہوا؟، سندھ میں اداروں،انفراسٹرکچرپرپوری توجہ نہیں دی گئی، جن کی سندھ میں اب تک حکومت ہے وہ جواب دیں فنڈز کہاں خرچ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں موسلا دھار بارش سے آدھا کراچی ڈوب گیا، بجلی غائب اور بدترین ٹریفک جام، 9 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی اور سندھ کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا، سندھ پر پی پی پی کی طویل عرصے سے حکومت ہے، ان کی کارکردگی سامنے ہے لوگوں کو کتنی تکلیف سے گزرنا پڑا۔
شبلی فراز نے بتایا کہ کسی بھی مہذب ملک میں یہ صورتحال کافی تکلیف دہ ہے، بہت سارے لوگوں کا نقصان ہوا اور تکالیف سے گزارنا پڑا، اب بہت سی بیماریاں پھیلیں گی، وفاقی حکومت کراچی کے لیے جو کرسکی وہ کرے گی، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا، کراچی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو لوگوں سے رابطے کیلئے کہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کراچی میں سیوریج کا نظام ہی نہیں، سندھ حکومت نے اپنی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت دیا ہے، اسے چاہیے کہ کراچی کے عوام کی تکالیف کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرے، پارلیمنٹ میں اس پر بات ہوگی، سندھ حکومت اس حوالے سے ذمہ دار ہے اور جواب دہ ہے۔
اپوزیشن کی ملاقاتوں پر شبلی فراز نے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے، ان کی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والی مثال ہے، ان کا کچھ بننا نہیں۔
The post لگتا ہے کراچی میں کوئی حکومت ہی نہیں، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DcdAxG
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box